موجودہ حکمرانوں سے تنگ عوام تبدیلی کے حق میں ووٹ دیں گے،سعدیہ سہیل

موجودہ حکمرانوں سے تنگ عوام تبدیلی کے حق میں ووٹ دیں گے،سعدیہ سہیل

لاہور(پ ر) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ عوام تبدیلی کے حق میں ووٹ دیں گے، قوم نااہل حکمرانوں سے تنگ آچکی ہے۔ تحریک انصاف ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کو عام انتخابات کی طرح دھاندلی نہیں کرنے دے گی۔ انتخابی مہم تحریک انصاف کا آئینی و جمہوری حق ہے عوام تحریک انصاف کے امیدواروں کو کامیاب کرکے ہماری مقبولیت ثابت کر دیں گے۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ ملکر غریب آدمی کے گلے پر پھندا ڈالا ہے، تاریخ اور وقت انہیں معاف نہیں کریگا۔ موجودہ حکمران مہنگائی اور بیروزگاری کے پیپلز پارٹی کے ریکارڈ توڑنا چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ( ن) کی قیادت اپنے حواریوں سے تعریفیں کروا کر قوم کو بیوقوف بنانے کی کوششیں کررہی ہے لیکن اب یہ اپنے ایسے منصوبوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1