عمران خان کے دورے سے ثابت ہو گیا جیت پی ٹی آئی کی ہو گی،شفقت محمود

عمران خان کے دورے سے ثابت ہو گیا جیت پی ٹی آئی کی ہو گی،شفقت محمود

لاہور (خبر نگار خصوصی )تحریک انصاف لاہور کے آرگنائزر و رکن وقومی اسمبلی شفقت محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کے دو روزہ دورے میں عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ الیکشن میں جیت تحریک انصاف کی ہو گی ۔انہوں نے کہا کہ این اے122 اور بلدیاتی الیکشن میں سب سے مظبوط پوزیشن تحریک انصاف کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے امید وار اب اپنی پارٹی کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت حاصل کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ NA122 ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کو تاریخ کی سب سے بڑی شکست ہوگی عوام کو معلوم ہے کہ آنے والا وقت اب تحریک انصاف کا ہے ۔انہوں نے کہ عوام اب خاندانی سیاستدانوں کو ختم کرنا چاہتے ہیں بلدیاتی الیکشن کی بھی تمام تیاریا مکمل کر لی گئی ہیں بلدیاتی الیکشن میں نو جوان بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...