یونین کونسل161 کے عوام سائیکل پر مہر لگائیں گے،مقصود گجر

یونین کونسل161 کے عوام سائیکل پر مہر لگائیں گے،مقصود گجر

لاہور(خبر نگار خصوصی) مسلم لیگ( ق )کے یونین کونسل161لاہور کے ٹکٹ ہولڈ ر چوہدری مقصود گجر نے اپنے دفتر میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چائینہ سکیم گجر پور میں ڈگری کالج پنجاب میں ریسکیو 1122، وارڈن پولیس، مفت تعلیم، ہسپتالوں میں مفت دوائیاں، رنگ روڈ، کسانوں کو ریلیف چوہدری پرویز الہٰی کے پنجاب کے عوام کے لیے بہترین تحفے ہیں،اس لیے عوام آج بھی ان کو یاد کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ لاہور کسی کی ذاتی جاگیر نہیں یہ قائد کے سچے سپاہیوں کا شہر ہے ۔اب انہوں نے اپنے کارکنوں کو بلدیاتی انتخابات لڑنے کیلئے ٹکٹیں جاری کی ہیں یونین کونسل 161کی عوام کو چاہیئے کہ وہ مسلم لیگ کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری مقصود گجر کو چیئرمین اور خرم سجاد کو وائس چیئرمین جن کا انتخابی نشان سائیکل ہے کامیاب کرواکر عوام دشمنوں سے جان چھڑائے۔میٹنگ میں اہل حلقہ کے لوگوں نے بھر پور شرکت کی

مزید : میٹروپولیٹن 1