یوای پرائیویٹ کے زیر اہتمام ریسکیو 1122کی تربیتی ورکشاپ
لاہور(پ ر)یو ای پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیر اہتمام ریسکیو1122کی تین روزہ وکشاپ مقامی فیکٹری میں ہوئی ٹریننگ میں ریسکیو کمیونٹی انسٹرکٹرز ڈسٹرکٹ شیخوپورہ غلام مرتضیٰ ڈوگر نے تمام ورکرز کو ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے لیکچر دیا اور مختلف حادثات کے دوران امداد ی کارروائیوں کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا دوسرے روز ریسکیو کے کمیونٹی انسٹرکٹر بلال عالم نے ملازمین کو لیکچر دیا اور آگ بجھانے کا عملی مظاہرہ بھی کیا ۔تمام ملازمین نے ریسکیو 1122کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہاآخری روز فیکٹری کے چیف ایگزیکٹو شیخ محمد احمد نے کسی کی زندگی کو بچانا بہت بڑی عبادت ہے اور آج کی ورکشاپ کا مقصد بھی یہی ہے ،جی ایم عقیل نقوی نے ریسکیو 1122کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا