گلبرگ میں 9کنال متنازعہ اراضی کا معمہ حل،ملکیت کے ثبوت مل گئے

گلبرگ میں 9کنال متنازعہ اراضی کا معمہ حل،ملکیت کے ثبوت مل گئے

لاہور (اپنے نمائندے سے)گلبرگ 3 میں واقع 9کنال اراضی کے مالکان کے واضع ملکتی ثبوت مل گئے ،ریوینو ریکارڈ نے اصل حقائق بیان کردیے ہیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ظہیرالدین بابر نے آگہی دی کہ درحقیقت اس حوالے سے اصل حقائق کچھ یوں ہیں کہ البرٹ کلائیوولد اے ایس کلائیو نے انتقالات نمبری 17895 , 17896 ,18095اور 18096کے حوالے سے حاجی ناصر و ظہیر الدین بابرپر الزامات عائد کئے جبکہ مذکورہ البرٹ کلائیو نے ازخود روبروئے مجاز عدالت مذکورہ انتقالات کی صحت کو درست تسلیم کرتے ہوئے زیر بحث اراضی سے اپنا قبضہ اٹھایا اور اقرارنامہ بحق حاجی ناصر و ظہیر الدین بابر کیاجس کے مطابق مذکورہ اراضی پرپہلے اپنا تمام تر Claimاٹھا چکا ہے ،البرٹ کلائیو کے عائد کردہ الزامات جس کے تحت مذکورہ اراضی کو لاوارث بتایا گیا ہے درحقیقت کیتھرائن ایچ ملز کی ملکیت بروئے مثل حقیقت 1941خسرہ عمارتی ہے جبکہ البرٹ کلائیو مذکورہ جو کہ کیتھرائن ایچ ملز1942کے مکان پر قابض تھا اور ریکارڈ محکمہ مال میں البرٹ کلائیو مذکور کا دور دور تک کوئی نام درج نہیں ہے اور جو کہ محض اپنے قبضہ کو طوالت دینے کی خاطر مقدمہ بازی کرتا رہا ہے اور اب ازخود اپنے قبضہ سے دستبردار بھی ہو چکا ہے اور اس طویل مدتی اندراج بحق کیتھرائن ایچ ملز بصورت مثل حقیقت کی بنیاد پر ایڈیشنل کمشنر ریونیو سرور نور نے مذکورہ انتقالات کی صحت کو درست قرار دیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...