بھارت کے الزامات چور مچائے شور کے مترادف ہیں،کامران سیف

بھارت کے الزامات چور مچائے شور کے مترادف ہیں،کامران سیف

لاہور(پ ر) مسلم لیگ( ق )لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ بھارت ہمسایہ ممالک میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے باوجود اقوام متحدہ میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائیوں میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کی پاکستان کو دہشت گردی چھوڑنے کی تجویز چور مچائے شور کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کراچی ،صوبہ سرحد ،بلوچستان میں دہشت گردی کی بڑی وارداتوں میں بھارت کے خلاف واضع ثبوت ملے ہیں او ر پاکستانی افواج نے یہ ثبوت حکومت کو بھی دیئے ۔میاں کامران سیف نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات میں تنازعہ کا باعث مسئلہ کشمیر ہے ،بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دے ،کشمیریوں پر ظلم وستم بند کیا جائے اور کشمیر یوں کے آوا ز کو دبانے کیلئے کشمیر میں تعینات لاکھوں فوج کو واپس بلایا جائے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1