حکمران ناکامیوں پر قابو پانے کی بجائے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہے ہیں،انجینئر یاسر

حکمران ناکامیوں پر قابو پانے کی بجائے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہے ...

لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ممبر ڈسٹرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکمران اپنی ناکامیوں پر قابو پانے کی بجائے عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈال رہی ہے عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کے تناسب سے پاکستان کی عوام کو ریلیف نہ دینا ظلم ہے حکمرانوں نے پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی نہ کرکے ایک ماہ میں 63ارب کی کمائی کا انتظام کر لیا ہے اور نرخوں کو برقرار رکھ کر پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل پر ٹیکسوں کی شرح بڑھا دی ہے۔ ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ اوگرا نے پٹرولیم کے نرخوں میں پندرہ پیسے فی لیٹر کمی کی جو سفارش کی تھی، اسے بھی شرف قبولیت نہیں بخشا گیا۔ ہائی سپیڈ ڈیزل پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح میں مزید پانچ فیصد اضافہ کرکے اب اسے 45فیصد سے 50فیصد کر دیا گیا ہے، جبکہ پٹرول پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 25.5فیصد تھی اسے بڑھا کر 26فیصد کر دیا گیا ہے۔ حکومت نے یہ وطیرہ اس وقت سے اپنایا ہے جب سے عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی شروع ہوئی ہے۔ حالیہ دنوں میں 114ڈالر فی بیرل والا تیل گر کر 48ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکا۔ حکومت نے اس کمی کا زیادہ تر فائدہ خود اٹھایا اور عوام تک اس کے اثرات پوری طرح پہنچنے نہیں دیئے گئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...