داتا ٹاؤن انتظامیہ کا تجاوزات کے خلافآپریشن،4ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا

داتا ٹاؤن انتظامیہ کا تجاوزات کے خلافآپریشن،4ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا

لاہور(خبر نگار خصوصی)ایڈمنسٹریٹرداتا ٹاؤن عاصم سلیم کی ہدایت پر ٹی ایم آو داتا گنج بخش ٹاؤن فرید اقبال ، ٹی او آر عثمان بھدر،آے ٹی اوآر شہزاد قریشی اور دیگر افسران سمیت انفورسمنٹ عملے نے مزنگ،لٹن روڈ،پیر مکی دربار،ھال روڈ میں تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن کیا۔ 4ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا.اس موقع پرایڈمنسٹریٹرکا کہنا تھا کہ ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشن داتا گنج بخش ٹاؤن پوری طرح متحرک ہے۔تجاوزات کے خاتمہ کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ٹاؤن میں کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ٹاؤن میں جہاں کہیں بھی تجاوزات نظر آئیں ان کا فوری طور پر خاتمہ کیا جارہا ہے۔ ٹاؤن سے تجاوزات کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1