پی جی ایم آئی کے زیر اہتمام جنرل ہسپتال میں آرتھو پیڈک تربیتی کورس کا آغاز

پی جی ایم آئی کے زیر اہتمام جنرل ہسپتال میں آرتھو پیڈک تربیتی کورس کا آغاز

لاہور(خبر نگار خصوصی)پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام جنرل ہسپتال میں آرتھو پیڈک تربیتی کورس کا آغاز 5اکتوبر سے ہورہا ہے جو 10اکتوبر تک جاری رہے گا کورس کے آرگنائزر پروفیسر عرفان محبوب اور ڈاکٹر مدثر صدیق نے بتایا کہ چھ روزہ ورکشاپ میں ملک بھر سے زیرتربیت آرتھوپیڈک ڈاکٹر شرکت کریں گے جس میں معروف آرتھوپیڈک نوجوان ڈاکٹروں کو ہڈی کے امراض اور جدید طریقہ علاج سے متعلق لیکچر دیں گے۔اس حوالے سے پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر خالد محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ منعقد کرانے کا مقصد طلبہ کو وقت سے پہلے عملی تربیت دینا ہے تاکہ طلبہ پریکٹیکل کے وقت اپنے ایگزامینر کا خوف دل سے نکال کر امتحانات میں نمایاں کارکردگی حاصل کرسکیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1