ملک کے مسائل کا حل دیانتدار قیادت کا انتخاب ہے،میاں مقصود

ملک کے مسائل کا حل دیانتدار قیادت کا انتخاب ہے،میاں مقصود

لاہور(نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی لاہورمیاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ ملک کے مسائل کا واحد حل صاف ستھری اور دیانتدار قیادت کا انتخاب ہے جماعت اسلامی ہمیشہ عوام کے سامنے باکردار اور دیانتدار قیادت انتخابات میں پیش کرتی رہی ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز ذمہ داران کے ایک خصوصی اجلاس میں کیا انھوں نے کہا کہ بدقسمتی سے وطن عزیز میں عوامی نمائندگی کے لیے مناسب اہلیت ،قابلیت اور امانت و دیانت کی بجائے پارٹی اور ذاتی وابستگی کو ترجیح دی جاتی ہے جس سے بدعنوان عناصرکو آگے بڑھنے کا موقع مل جاتا ہے اورعوام ان کے اس منحوس چکر سے عاجز آچکے ہیں۔ ظلم وناانصافی کے شکنجے کو اجتماعی عوامی قوت سے ہی ختم کیاجاسکتا ہے تاکہ روزگار عام ہو ، ظلم وناانصافی کا دور ختم ہوعوام میں خوشحالی کا دور دورا ہو۔ انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی خالصتاََ ایک دینی تحریک ہے اور ہمیں ہر حال میں اپنے اس تشخص کا خصوصی خیال رکھنا ہوگابلدیاتی انتخابات کی تیاری کیلئے عوامی رابطہ کو مزید موثر بنانا ہوگا۔امیرجماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کے مثبت کردار اورخوشگوار تجربات کی وجہ سے لوگوں کے دل ہمارے لئے کھلے ہوئے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1