عالمی ادارے کے پی کے حکومت پر اعتماد نہیں کر رہے ،راشدہ شیخ

عالمی ادارے کے پی کے حکومت پر اعتماد نہیں کر رہے ،راشدہ شیخ

لاہور(پ ر)پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان اپنا اعتماد کھوچکے ہیں جس وجہ سے دنیا بھر کے مالیاتی ادارے خیبرپختون خواہ کی حکومت پر اعتماد نہیں کررہے عمران خان نے دھرنے دے کر اپنا وقار بھی کھودیا ہے اور ان کی کے لئے جمہوریت کے خلاف عزائم سب کے سامنے ہیں خیبرپختون خواہ میں عوام کے مسائل میں غیر معمولی اضافہ ہوچکا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر دنیا بھر کا اعتماد ہے یہ ہی وجہ ہے کہ چین نے پاکستان کو اربوں ڈالر کا تاریخی اقتصادی پیکیج دیاہے جو نوازشریف کی قیادت پر اظہار اعتماد ہے اور پاکستان کی 18کروڑ عوام سے والہانہ لگاؤکا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 33ارب ڈالر توانائی کے منصوبوں پر صرفکئے جا رہے ہیں سال 2018تک کافی حد تک ملک سے بجلی کے اندھیرے دور ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ چین نے تاریخی سرمایہ کاری پیکیج دے کر دوستی کا حق ادا کر دیاہے اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس اقتصادی پیکیج سے بھرپور استفادہ کے لئے جان لڑا دیں اگر ہم نے سستی کا مظاہرہ کیا تو خدا تعالیٰ اور عوام معافنہیں کریں گے ہمارے لئے امتحان کی گھڑی ہے او ر ہمیں محنت، لگن او رجذبے سے کام کر کے سرخرو ہوناہے۔انہوں نے کہاکہ اقتصادی پیکیج پر عملدرآمد سے پاکستان میں خوشحالی آئے گی ،روز گارکے مواقع پید ا ہوں گے ،ملک کا مزدور ترقی کرے گا اور پاکستان کو ایشیاء کا ٹائیگر بنانے کا خواب پورا ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...