نادار نوجوانوں کو مختلف ہنر کی تربیت دینا این سی اے کا اچھا اقدام ہے،اشفاق سرور

نادار نوجوانوں کو مختلف ہنر کی تربیت دینا این سی اے کا اچھا اقدام ہے،اشفاق ...

لاہور(نامہ نگار)صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نیشنل کالج آف آرٹس (NCA) جیسے عالمی شہرت یافتہ ادارے کی طرف سے پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کے مالی تعاون سے با صلاحیت اور نادار نوجوانوں کو مختلف ہنر و فنون کی تربیت فراہم کرنے کے اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے این سی اے سے تین ماہ کے قلیل مدتی فنی تربیت کے یہ کورسز مکمل کرنے والے ہنر مند طلبا و طالبات کے فن کو مزید نکھارنے اور انہیں روزگار کے قابل بنانے کے لئے حکومت پنجاب بھر پور اقدامات کرے گی انہوں نے یہ بات گزشتہ روزوزیر مملکت برائے تعلیم بلیغ الرحمن کے ہمراہ نیشنل کالج آف آرٹس آڈیٹوریم میں پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ (PSDF) اور این سی اے کے اشتراک سے فنی تربیت مکمل کرنے والے طلبا و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کے لئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

پرنسپل نیشنل کالج آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر مرتضیٰ جعفری، چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ڈی ایف ، علی سرفراز ، پراجیکٹ کوارڈینیٹر و ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل محمد وسیم کے علاوہ این سی اے کے فیکلٹی ہیڈز ، پروفیسرز اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...