ایف بلاک نقشہ منظور کرکے جلد فنڈز جاری کئے جائیں،کور کمیٹی
لاہور (پ ،ر)صحافی کالونی ایف بلاک کیلئے ایم ڈی جرنلسٹ فاؤنڈیشن جلد نقشہ کی منظور ی دیکر ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز جاری کریں۔ان خیالات کا اظہار کور کمیٹی کے ہفتہ وار اجلاس میں مقررین نے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ لاہور پریس کلب میں چیئر مین کور کمیٹی شیرافضل بٹ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کمیٹی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ بنایا جانے والا مجوزہ نقشہ ایل ڈی اے افسران کے مطابق بالکل قانونی ہے اور یہ ایل ڈی اے ایکٹ 2014ء کو مد نظر رکھ بنایا گیا اگر اس نقشہ میں کوئی سقم باقی ہے تو ایم ڈی جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن مومن آغا اسے بدلنے کیلئے ہمیں ہدایات دے سکتے ہیں۔
مزید براں اس بارے ایف بلاک ممبران نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ، سیکرٹری اطلاعات پنجاب مومن آغا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صحافیوں کے بچوں کو چھت کی فراہمی کیلئے فوری اقدام کا حکمنامہ جاری کریں تاکہ عرصہ 8سال سے اپنی چھت کے منتظر صحافی ایف بلاک میں جلد پلاٹ حاصل کرسکیں ۔اجلاس میں سینئر وائس چیئرمین مقیم چوہدری ، جوائنٹ سیکرٹری عمران علی کے علاوہ سینئر ممبر سرفراز کاشر بٹ ،رانا عرفان ، سکندر بھٹی ،چوہان اور دیگر بھی شریک ہوئ