شہباز شریف پچھلے دور میں ایک میگاواٹ بجلی بھی پیدا نہ کر سکے،عابد صدیقی

شہباز شریف پچھلے دور میں ایک میگاواٹ بجلی بھی پیدا نہ کر سکے،عابد صدیقی

لاہور(نامہ نگار) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے اپنے پچھلے پانچ سالہ دور میں ایک میگا واٹ بجلی پیدا کر نے کے منصوبے کو بھی عملی جامہ نہیں پہنایااور لگتا ہے کہ یہ پانچ سال بھی اسی طرح گزریں گے۔ ایک بیان میں اْنہوں نے کہا کہ اگر شہباز شریف صوبے کے اربوں روپے رائیونڈ رو ڈ، فیروزپورروڈ اور جنگلا بس پر خرچ کرنے کی بجائے 10 دس میگا واٹ کی ٹربائن دریائے سندھ، جہلم اور چناب کے نزدیک لگاتے تو صوبے کے لوگوں کو وافر مقدار میں سستی بجلی دستیاب ہوتی

اْنہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے پنجاب میں عملی اقدامات کی بجائے پچھلے پانچ سال مینارِ پاکستان میں لوڈشیڈنگ کے خلاف کیمپ لگا کر ڈرامہ کرنے کو ترجیح دی اور اب قومی کا قیمتی وقت میڈیا پر اپنی کرپشن کی صفائیوں دینے پر سرف کر رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4