منیٰ حادثہ سعودی حکومت کی غفلت کے باعث پیش آیا،فیصل ملک

منیٰ حادثہ سعودی حکومت کی غفلت کے باعث پیش آیا،فیصل ملک

لاہور (پ ر) پنجاب یونائیٹڈ فرنٹ کے چیئرمین انجینئر محمد فیصل ملک نے کہا ہے کہ منیٰ حادثہ سعودی حکومت کی غفلت اور ناقص انتظامات کے باعث ہوا ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بستی سیدن شاہ میں منیٰ حادثہ میں لاپتہ پاکستانی کے گھر میں موجود افراد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب حج سے اربوں کھربوں کما رہا ہے لیکن یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ وہ حج کے انتظامات عین معیار کے مطابق نہ کر سکا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں ہونیوالی پاکستانی شہادتوں اور وہاں پر لاپتہ ہونیوالے پاکستانیوں کے حوالے سے پنجاب یونائیٹڈ فرنٹ مذمتی قرار داد پیش کرتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4