فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے کیمپ جیل میں 8ہزار قیدیوں کو کھانا کھلایا

فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے کیمپ جیل میں 8ہزار قیدیوں کو کھانا کھلایا

لاہور(پ ر )جماعۃ الدعوۃ پاکستان کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن لاہور کی جانب سے گذشتہ روز سنٹرل جیل کوٹ لکھپت اور ڈسٹرکٹ کیمپ جیل اچھرہ میںآٹھ ہزار افراد کے لیے کھانے کا بندوبست کیا گیاجن میں قیدیوں کے علاوہ جیل کا عملہ بھی شامل ہے۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے چیئرمین حافظ عبدالرؤف، جماعۃ الدعوۃ لاہور کے قائم مقام مسؤل محبوب عالم، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن لاہور کے مسؤل محمد زبیر اور شعبہ بہبود اسیران FIF کے کوآرڈی نیٹر عطاء الرحمن رانانے ہزاروں افراد کا کھانا جیل انتظامیہ کے حوالے کیا۔

اس موقع پر سنٹرل جیل کے سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ اور ڈسٹرکٹ جیل کے سپرنٹنڈنٹ شہرام توقیر خان نے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بھرپورانداز میں سراہاتقریب کے موقع پر فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے چیئرمین حافظ عبد الرؤف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے پنجاب بھر کی جیلوں میں میڈیکل و سرجیکل کیمپ لگا کر بڑے پیمانے پر قیدیوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کا سلسلہ پہلے سے جاری ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4