عمران خان کی قیادت میں ہر پاکستانی تبدیلی کی جنگ لڑ رہا ہے،مقصود گجر

عمران خان کی قیادت میں ہر پاکستانی تبدیلی کی جنگ لڑ رہا ہے،مقصود گجر

لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے امیدواربرائے چیئرمین یوسی269چوہدری مقصود احمد گجر نیچمرو پورگاؤں میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہرپاکستانی عمران خان کی قیادت میں ملک میں تبدیلی کی جنگ لڑ رہا ہے۔علی بابا چالیس چور کا کردار ادا کرنے والے تحریک انصاف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں،جلسے میں حاجی علم دین،چوہدری خالد گجر،حاجی رزاق احمد گجر، چوہدری رمضان گجر،حاجی مظفر حسین،حاجی گلزار احمد،حاجی نصیر احمد،اور اشفاق احمد گجر سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر چوہدری مقصود گجر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو بلدیاتی الیکشن میں مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔

حکومت مشینری اور سرکاری وسائل کے استعمال کے باوجود انشاء4 ? اللہ جیت تحریک انصاف کی ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...