پنجاب یونیورسٹی کے123ویں کانووکیشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
لاہور(نامہ نگار) پنجاب یونیورسٹی کے 123 واں کانووکیشن کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے وائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں پروفیسر ڈاکٹر زکریا زاکر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ۔اس موقع پر رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی، کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر ، مختلف شعبہ جات اور کمیٹیوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ ۔ اجلاس میں ذیلی کمیٹیوں کی جانب سے کانوکیشن کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ پنجاب یونیورسٹی کا 123 واں کانووکیشن 10 اکتوبر کو فیصل آڈیٹوریم میں منعقد ہو رہا ہے۔