انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام یوم حضرت عثمان غنیؓ منایا گیا

انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام یوم حضرت عثمان غنیؓ منایا گیا

لاہور (پ ر) دنیا بھر کے مسلم ممالک کی طرح پاکستان میں بھی عظیم عاشق رسول امیر المومنین سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کایومِ شہادت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا اسی ضمن میں طلباء تنظیمیں بھی پیش پیش دکھائی دیں جبکہ انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام ملک بھر کی جامعات ،کالجز اور مساجد میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔اس حوالے سے انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر محمد عاکف طاہرنے حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حیات طیبہ کے عظیم پہلو کو نصاب کا حصہ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری موجودہ اور آنے والی نسلوں کوصحابہ اکرام کے طرز عمل سے آشناء کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ جودوسخا اور شرم و حیاء کے عظیم پیکر تھے آپ کی شرم وحیاء کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتا ہے کہ نبی پاک ﷺ اکثرفرماتے کہ عثمان سے تو فرشتے بھی حیاء کرتے ہیں آج کی نوجوان نسل آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے شرم و حیاء کی پیروی کرے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4