سکول آف میڈیا کمیونیکیشن میں یوتھ والنٹیئرز سکوپس پر ایک روزہ ورکشاپ

سکول آف میڈیا کمیونیکیشن میں یوتھ والنٹیئرز سکوپس پر ایک روزہ ورکشاپ

لاہور(پ،ر) سکول آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن سٹڈیز یونیورسٹی آف سینٹرل پنجا ب اور یواین والینٹرز پاکستان کے اشتراک سے ایک روزہ ورکشاپ "یوتھ والینٹرز سکوپس اینڈ اپر چونیٹز سپورٹیو رول آف میڈیا "کے عنوان پر گزشتہ روز سینٹر فار فلم اینڈ تھیٹر سٹڈیز میں منعقد ہوئی ۔ جس کے انتظامی امور یوسی پی میڈیا کلب نے سنبھالے ۔ اس موقع پر پروریکٹر یو سی پی ڈاکٹر ظفر اللہ نے سینٹر فار فلم اینڈ تھیٹر سٹڈیز کا افتتاح بھی کیا ۔ ورکشاپ کا مقصد یوتھ والینٹرزم کے حوالے سے نوجوانوں اور طلبہ و طالبات کی صلاحیت تعلیم میں اضافے اور دستیاب مواقع کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا ۔ورکشاپ کے دوران پاکستان میں اقوام متحدہ والینٹرز کے پروگرام آفیسر محمد اختر الدین نے موضوع کی مناسبت سے لیکچر دیا ۔ورکشاپ کے اختتام پر پروریکٹر یو سی پی ڈاکٹر ظفراللہ نے اختتامی کلمات کہے ۔

ورکشاپ میں اقوام متحدہ کی جانب سے پیٹا گے بوکال اور وسیم اختر نے بھی شرکت کی ۔ ورکشاپ کے اختتام پر سوال و جواب کا سلسلہ ہوا۔

 

مزید : میٹروپولیٹن 4