حضرت عثمانؓکی تعلیمات کو اپنا کر امن قائم کیا جا سکتا ہے،مولانا عبدالخبیر آزاد

حضرت عثمانؓکی تعلیمات کو اپنا کر امن قائم کیا جا سکتا ہے،مولانا عبدالخبیر ...

لاہور (خبر نگار خصوصی)بادشاہی مسجد لاہور میں سالانہ شہادت سیدنا عثمان غنیؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبد الخبیر آزادڈی جی اوقاف ڈاکٹر سید طاہر رضا بخاری قائد ورلڈ پاسبان ختم نبوت علامہ محمد ممتاز اعوان صوبائی خطیب اوقاف مولانا حبیب الرحمن جے یو آئی کے راہنما محمد بلال میر جے یو پی کے راہنما علامہ اصغر نوری جماعت اسلامی کے علامہ شعیب الرحمن جمعیت اہلحدیث کے مرکزی راہنما علامہ یونس ریحان سلفی خدام الدین کے ایڈیٹر مولانا محمد عباس ، قاری ظہور احمد ، مولانا انیس الرحمان ، صاحبزادہ عبد القدیر آزاد، تاجر راہنما محمد بابر بٹ نے کہا کہ امیر المومنین وخلیفتہ المسلمین سیدنا عثمان غنیؓ کی تعلیمات کو اپنا کر پوری دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے اشاعت اسلام کیلئے سیدنا عثمان غنیؓ کی بے مثال جدو جہد و لازوال قربانیوں کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائیگا ۔ خلفیہ سوئم سیدنا عثمان غنیؓ کی مظلومانہ شہادت امن کا پیغام ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...