مرکز رشد و ہدایت خانقاہ مختاریہ کاہنہ میں ماہانہ مجلس ذکر آج ہو گی
لاہور (پ۔ر) مرکز رشد و ہدایت خانقاہ مختاریہ متصل دارالعلوم زکریا جامع مسجد بلال نصیب آباد کاہنہ فیروزپور روڈ لاہور میں ماہانہ مجلس ذکرآج بعد نماز مغرب منعقد ہوگی۔ جس میں علماء کرام کے بیانات کے علاوہ حضرت اقدس قطب وقت مرشد العلماء مفتی سید مختار الدین شاہ صاحب مدظلہ کے خلیفہ مجاز حضرت مفتی مسعود الرحمن صاحب سلسلہ عالیہ چشتیہ کے مطابق ذکر و مراقبہ اور خصوصی دعا کرائیں گے اور مولانا مفتی محمد انور صاحب رتی پنڈی خلیفہ مجاز حضرت اقدس دامت برکاتہ بیان فرمائیں گے۔محفل ذکر میں لاہور سمیت مختلف شہر وں سے لوگ شرکت کریں گے اور روحانی محفل سے مستفید ہوں گے