سندھ اسمبلی ،متحدہ کے ارکان کا تنخواہیں واپس کرنیکا فیصلہ ،اپوزیشن لیڈر نے دفتر خالی کر دیا

سندھ اسمبلی ،متحدہ کے ارکان کا تنخواہیں واپس کرنیکا فیصلہ ،اپوزیشن لیڈر نے ...

کراچی(اے این این) ایم کیوایم کے ارکان قومی اورصوبائی اسمبلی نے تنخواہیں واپس کرنے کافیصلہ کرلیا ،سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے بھی دفتر خالی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کو اسمبلیوں سے استعفے دئیے دو ماہ گزرے ، اراکین نے ایوانوں اور دفاتر کا رخ کرنا چھوڑا لیکن تنخواہوں نے ان کے بینک اکاونٹس کا راستہ نہیں بھولا۔لیکن اب ایم کیوایم نے اراکین اسمبلی کی تنخواہیں واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ترجمان ایم کیوایم نے کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں استعفے منظور ہوتے ہی گزشتہ دو ماہ کی تنخواہیں واپس کردی جائیں گی،ترجمان کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کا کوئی رکن اسمبلی مراعات استعمال نہیں کررہا جبکہ سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی اپنا دفتر خالی کرچکے ہیں۔

مزید : علاقائی