سشماسو راج جنرل اسمبلی میں خطاب بھارتی ہٹ دھرمی کا واضح ثبوت ہے ،احسن اقبال

سشماسو راج جنرل اسمبلی میں خطاب بھارتی ہٹ دھرمی کا واضح ثبوت ہے ،احسن اقبال

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سشما سوراج کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب بھارت کی ہٹ دھرمی اور ضد کا واضح ثبوت ہے،بھارت پاکستان کو دہشت گردی سے متعلق ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش نہ کرے، بھارت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے۔جمعہ کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نیبھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج کے اقوام متحدہ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب پر رد عمل کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ سشماسوراج کا اقوام متحدہ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب بھارت کی ہٹ دھرمی اور ضد کا واضح ثبوت ہے،بھارت نہیں چاہتا کہ پاکستان کے ساتھ مذاکرات ہوں اور مسئلہ کشمیر پر بات کی جائے، بھارتی طرز عمل سے ظاہر ہو گیا ہے کہ بھارت مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو دہشت گردی سے متعلق ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش نہ کرے، کیونکہ پاکستان میں دہشت گردی کے جتنے بھی واقعات ہوئے ہیں ان کے ثبوت پاکستان کے پاس موجود ہیں جو کہ پاکستان بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو دینا چاہتا تھا تاہم وزیراعظم نواز شریف کی نریندر مودی سے ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے وہ ثبوت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو دے دیئے ہیں اور بھارت خود نہیں چاہتا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ میں بات ہو۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی سیاہ تاریخ رقم کر رہا ہے

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...