ڈینگی سے نمٹنے کیلئے تمام سرگرمیاں تیز کی جائیں،چیف سیکرٹری پنجاب

ڈینگی سے نمٹنے کیلئے تمام سرگرمیاں تیز کی جائیں،چیف سیکرٹری پنجاب

لاہور(خبر نگار خصوصی) چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل نے مقامی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے حکام کو راولپنڈی کے ٹیچنگ ہسپتالوں میں ڈاکٹرو ں کی خالی آسامیوں پر فوری تقرری249 نئے ڈینگی ورکرز کی بھرتی 249 سپرے مشینوں اور " لاروا" سیمپلنگ کٹس کی خریداری کی اجازت دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ ڈینگی سے نمٹنے کے لیئے تمام سرگرمیاں تیز کی جائیں. انہو ں نے کہا کہ ڈینگی کنٹرول فرائض میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے ۔انہو ں نے یہ ہدایات گزشتہ روز انسداد ڈینگی جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں. اجلاس میں صوبائی مشیر صحت خواجہ سلمان رفیق249 سیکرٹری صحت پنجاب جواد رفیق ملک 249 سیکرٹری لوکل گورنمنٹ خالد مسعود چوہدری 249 سیکرٹری زراعت پنجاب شہر یار سلطان249 سیکرٹری ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ 249 کمشنر راولپنڈی زاہد سعید249 ڈی سی او ساجد ظفر ڈال 249 ڈاکٹر جمال ناصر249 رکن قومی اسمبلی اسفن یار بھنڈارا249 وزیر اعلی پنجاب کے ایڈوائزر ڈاکٹر وسیم اکرم249 اراکین پنجاب اسمبلی زیب النساء اعوان249مسز تحسین فواد249 لبنی ریحان249 صوبائی و مقامی سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری پنجاب خضر حیات گوندل نے کہا کہ ان ڈور اور آوٹ ڈور سرویلنس ٹیموں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے اور ٹیموں کے ممبران کو مکمل کٹس مہیا کی جائیں تاکہ وہ زیادہ موثر انداز میں پانی کے نمونے حاصل کرسکیں۔

مزید : علاقائی