زندہ اور باوقار قومیں شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں ،چودھری نثار

زندہ اور باوقار قومیں شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں ،چودھری نثار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ ڈی چوک پر یادگارِشہداء کی تعمیر کا مقصد ان ہزاروں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے جنہوں نے ملکی سلامتی اور بقاء کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا،زندہ اور باوقار قومیں اپنے ملک و قوم کے لئے قربانی دینے والوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں،منصوبے کی حتمی منظوری وزیرِ اعظم کی واپسی پر حاصل کی جائے گی۔جمعہ کو وفاقی وزیرِ داخلہ چوہدری نثار نے ڈی چوک کا دورہ کرکے یادگارِ شہداء کی تعمیر کا جائزہ لیا۔وزیر داخلہ نے اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے کو ڈی چوک کے مقام پر یادگارِشہدا کی تعمیر کے لئے ڈیزائن اور منصوبہ بندی مرتب کرنے کی ہدایت کی ۔وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ اس مقام پر یادگارِشہداء کی تعمیر کا مقصد ان ہزاروں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے جنہوں نے ملکی سلامتی اور بقاء کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔انھوں نے کہاکہ زندہ اور باوقار قومیں اپنے ملک و قوم کے لئے قربانی دینے والوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں۔ دارالخلافہ میں ڈی چوک جیسے مرکزی مقام کو سیاسی اکھاڑوں، احتجاج اور تفریق و انتشار کا مقام ہونے کی بجائے اسے ملکی سلامتی پر جانیں نچھاور کرنے والوں کی علامتی یادگار بنانا ہی اس جگہ کے شایانِ شان ہے۔ پارلیمان کے عین سامنے اس یادگارِ شہدا پر نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ غیر ملکی سربراہان بھی آ کر شہدا ء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا کریں گے۔منصوبے کی حتمی منظوری وزیرِ اعظم کی واپسی پر حاصل کی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -