ناصر حسین شاہ کی بلاول بھٹو سے ملاقات، کراچی پیکج پر بریفنگ دی

ناصر حسین شاہ کی بلاول بھٹو سے ملاقات، کراچی پیکج پر بریفنگ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے جمعہ کو بلاول ہاؤس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی اور انہیں کراچی پیکیج کے متعلق بریفنگ دی،کراچی پیکیج چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر شروع کیا جا رہا ہے، بریفنگ کے بعد کراچی پیکیج پر تفصیلی بات چیت کی گئی جس کا افتتاح دسمبر 2015میں ہوگا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 150ارب روپے کے اس پئکیج کی تمام منصوبہ بندی اور مرحلیوار عملدرآمد کے دوران تمام اسٹیک ہولڈرز باالخصوص تاجر برادری کو اعتماد میں لے کر ساتھ رکھا جائے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی بیوٹیفکیشن پلان کے ساتھ ساتھ شہر کی صفائی کے لیے بھی جامع حکمت عملی اور بندوبست کیا جائے، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے کراچی کے شہریوں سے عہد کیا ہے کہ انہیں مکمل تحفظ کے ساتھ پرامن ماحول مہیا کیا جائے گا، اور بلا کسی خوف کے تمام شہریوں کے لیے ترقی اور خوشحالی کے برابر مواقع فراہم کیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کراچی شہر کا شمار دنیا کے سب سے زیادہ ترقی یافتہ ، منظم اورسیاحت اور تجارت کے عالمی مرکز والے شہروں میں ہو۔

مزید :

علاقائی -