کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا پاکستان سٹیل ملز سندھ حکومت کے کنٹرول میں دینے کا فیصلہ
اسلام آباد ( آئی این پی ) کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے پاکستان سٹیل ملز سندھ حکومت کے کنٹرول میں دینے کا فیصلہ کیا ہے ، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کے 74 فیصد شئیرز فروخت کرنے کی منظوری بھی دیدی ۔ جمعہ کو وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بتایا گیا کہ سندھ حکومت نے پاکستان سٹیل ملز کا کنٹرول سنبھالنے کی خواہش ظہار کی ہے جس پر ذیلی کمیٹی میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر سندھ حکومت باقاعدہ رجوع کرے تو پاکستان سٹیل ملز معہ تمام اثاثوں کے صوبائی حکومت کو منتقل کردی جائے گی ۔
علاہ ازیں کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 74 فیصد شیئرز کی نجکاری کیلئے ایک کمیٹی قائم کی جائے گی جو فیسکو کے تمام اثاثوں ، ملازمین اور کمپنی کے ذمہ واجب الادا قرضوں کا تفصیلی جائزہ لیکر اپنی رپورٹ مرتب کرے گی ۔