وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مشیر ملک میر زمان اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں گرفتار

وزیر اعظم آزاد کشمیر کے مشیر ملک میر زمان اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں ...

اسلام آباد(اے این این) وزیراعظم آزاد کشمیر کے مشیر ملک میر زمان اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں گرفتار، دو ماہ قبل برطانیہ پلٹ شخص کو اغواء کرکے 9کروڑ روپے تاوان وصول کیا، متاثرہ شخص کی درخواست پر تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہوا، ملک میر زمان نے پہلے عبوری ضمانت کروائی،ضمانت کنفرم نہ ہونے پر حراست میں لے لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے مشیر ملک میر زمان اورنکیال کے رہائشی سائیں محمد صادق نے دو ماہ قبل پاکستان آنے والے پاکستانی نژاد برطانوی شہری عرفان عصمت کو مبینہ طورپر اغواء کیا اور اس کی رہائی کے بدلے 9کروڑ روپے تاوان وصول کیا۔ تاوان کی ادائیگی کے بدلے رہائی پانے کے بعد مذکورہ شخص دبئی چلا گیا جہاں سے اس نے وزارت داخلہ کو تمام تر صورتحال سے آگاہ کیا جس پر مشیر وزیراعظم آزاد کشمیر اور سائیں محمدصادق کے خلاف تھانہ کوہسار میں پرچہ درج کیا گیا تاہم انہوں نے عبوری ضمانت کروالی اور بعد میں ضمانت کنفرم نہ ہونے پر انہیں گرفتار کرلیا گیا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...