پولیس کی عمران خان کو این اے 122 میں نقل و حرکت محدودکرنے کی ہدایت

پولیس کی عمران خان کو این اے 122 میں نقل و حرکت محدودکرنے کی ہدایت

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )پنجاب پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو دہشت گردی کے ممکنہ خطرے سے بچنے کے لیے تھریٹ لیٹر جاری کر تے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو دہشت گردی سے خطرہ ہے اس لیے وہ احتیاط سے کام لیں۔خط میں پولیس نے ہدایت کی ہے کہ عمران خان قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122میں نقل و حرکت کو محدود کر دیں اور اپنے شیڈ ول میں ممکنہ تبدیلی کے بارے میں ایک دن پہلے آگا ہ کریں گے۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ عمران خان نے یکم اکتوبر کو پیشگی اطلاعات کے بغیر مختلف مقامات کا دورہ کیا جو سیکیورٹی رسک ہے

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...