بلدیاتی الیکشن کیلئے امیدوارو ں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے گئے

بلدیاتی الیکشن کیلئے امیدوارو ں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے گئے

لاہور(خبر نگار خصوصی)الیکشن کمیشن نے بلدیاتی الیکشن کے امیدوارو ں کو انتخابی نشانات الاٹ کر دیئے ۔آزاد امیدوارں نے متعدد نشانات پر اعتراضات اٹھا دیئے ہیں ۔الیکشن کمیشن نے پارٹی امیدواروں کو پارٹی نشانات جبکہ آزاد امیدواروں کو کیل،بکری،ہینگر،تندور، استری سٹینڈ،شٹل کاک،کمان ،کھسہ ،پریشر ککر،ناخن تراش،جھولا اور ہیرا سمیت دیگر نشانات الاٹ کیے ہیں ۔پہلے مرحلے میں سکروٹنی مکمل ہونے کے بعد انتخابی نشانات الاٹ کیے گئے ہیں ۔دوسری طرف پنجاب پولیس نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے جس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری گشت کرے گی اور پولنگ ڈے کے موقع پر حساس مقامات پر پولیس تعینات کی جائے گی جبکہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر رینجر کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں ۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...