یک نکاتی ایجنڈا،بھارت نے پوری ٹوکری پاکستان پر الٹ دی،برطانوی میڈیا

یک نکاتی ایجنڈا،بھارت نے پوری ٹوکری پاکستان پر الٹ دی،برطانوی میڈیا

لندن/نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک +اے این این) برطانوی میڈیانے بھارتی وزیر خارجہ نے وزیراعظم نواز شریف کی تقریر کے جواب میں صرف ایک نکاتی ایجنڈا بیان کرتے کرتے پوری کی پوری ٹوکری پاکستان پر الٹ دی ہے۔برطانوی نیوزویب سائٹ’’دی نیوزٹرائب ‘‘کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کی سلامتی کونسل میں ہونے والی تقریر میں چار نکاتی ایجنڈا کے جواب میں بھارت کی جانب سے بیان بازی جاری ہے۔ سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کا رونا تو کبھی ختم ہی نہیں ہوا اور مزے کی بات یہ ہے کہ جتنا اندرونی اور بیرونی مسئلہ اور خطرہ پاکستان کو دہشت گردی سے ہے اتنا بھارت کو نہیں مگر پھر بھی سشما سوراج نے الزام عائد کیا کہ دہشت گردی کے سلسلے میں ماضی میں کروائی گئی یقین دہانیوں پر عمل کرنے کی بات تو دور سرحد پار سے حال ہی میں بھارت میں نئے حملے ہوئے ہیں۔ کتنی عجیب بات ہے کہ بھارت میں عدم استحکام کشمیر پر ناجائز قبضے، بھارتی مسلمانوں پر ہونے والے مظالم یا سکھوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی وجہ سے نہیں ہے بلکہ پاکستان وجہ ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ نے کہاکہ ہم سب جانتے ہیں کہ بھارت میں عدم استحکام پھیلانے اور کشمیر کے کچھ حصوں پر پاکستان کے ناجائز قبضے کو درست ٹھہرانے کی کوششیں جاری ہیں۔ عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کی حمایت کرنے والی ریاستوں کا مناسب طریقے سے سامنا نہیں کیا جارہا ہے ۔ ان کیخلاف سخت کارروائی کی ضرورت ہے۔ ممبئی حملوں کا ذکر کرتے ہوئے سشما سوراج نے کہاکہ میں سمجھی ہوں کہ بین الاقوامی برادری کیلئے یہ توہین کی بات ہے کہ ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والا اسے انجام دینے والا دہشت گرد سرعام کھلا گھوم رہا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ نے سلامتی کونسل میں اصلاحات کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہاکہ ہم 2015ء میں اس کی سلامتی کونسل کے ساتھ کیسے رہ سکتے ہیں جو 1945ء کی عالمی سیاسی حالات کیلئے قائم کی گئی تھی۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...