پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے ،سرتاج عزیز

پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے ،سرتاج عزیز

نیویارک(عثمان شامی سے) مشیر خارجہ سرتاج عزیزنے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی ریاستی دہشت گردی کے پیچھے بھارت ہے اور اس کے واضح ثبوت اقوام متحدہ کو فراہم کر دیئے ہیں۔نیویارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر خارجہ نے کہا کہ بھارت ورکنگ باؤنڈری اور کنٹرول لائن پر سیز فائز کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے اور ہمارے ملک میں ریاستی دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا ہی ہاتھ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم مذاکرات کرنا چاہتے ہیں لیکن بھارت الزام تراشی کر رہا ہے، بھارت بلوچستان، فاٹا اور کراچی میں دہشت گردی میں ملوث ہے جس کے ثبوت اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو فراہم کر دیئے ہیں۔سرتاج عزیز نے کہاکہ 15 ممالک کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کردیا ہے، روس کے شہر اوفا میں طے پایا تھا کہ دونوں ممالک تمام معاملات پر مذاکرات کریں گے لیکن بھارتی حکومت چاہتی ہے کہ مذاکرات ان کی مرضی کے مطابق ہوں۔انہوں نے کہاکہ امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکراتی عمل کی حمایت کی جبکہ پاکستان افغانستان میں مفاہمتی عمل کی حمایت کرتا ہے۔ افغانستان میں امن کے لئے چین کا کردار بھی مثبت اور مثالی ہے۔قبل ازیں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی اور پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت میں ملوث ہونے کے ثبوت کی 3 فائلیں ان کے حوالے کیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو فراہم کئے گئے ثبوتوں میں آڈیو، ویڈیو اور تحریری مواد شامل ہے

مزید : صفحہ اول