پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ تقریب کی جھلکیاں

پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ تقریب کی جھلکیاں

لاہور(خبر نگار خصوصی)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف ایوان اقبال میں منعقدہ تقریب کے دوران انتہائی خوش دکھائی دیئے۔* وزیراعلیٰ کے چہرے پر مسرت کے تاثرات نمایاں تھے۔* پیف سکالرز اور ان کے والدین کی جانب سے تاثرات بیان کرنے کے دوران شہبازشریف نے انتہائی انہماک سے ان کی باتیں سنیں۔* وزیراعلیٰ نے تعلیمی وظائف سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد عملی میدان میں آنے والے پیف سکالرز کی محنت کی عظمت کو خراج تحسین پیش کیا۔ * وزیراعلیٰ نے کامیاب پیف سکالرز کو گلے لگا کر مبارکباد دی جبکہ طالبات کے سر پر ہاتھ رکھ کر شفقت کا اظہار کیا۔ * وزیراعلیٰ اور تقریب میں شریک افراد نے تالیاں بجا کر پیف سکالرز اور ان کے والدین کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...