لاہور ہائیکورٹ میں نیا فول پروف سکیورٹی سسٹم نصب کر دیا گیا

لاہور ہائیکورٹ میں نیا فول پروف سکیورٹی سسٹم نصب کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نامہ نگار خصوصی )ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور پولیس حکام نے لاہور ہائی کورٹ میں ایک نیا فول پروف سیکیورٹی سسٹم نصب کردیا ہے ۔نئے نظام کے تحت لاہور ہائی کورٹ کی دیواروں کو مضبوط کردیا گیا ہے ،نگرانی کی چوکیوں میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ حساس علاقے میں گاڑیوں کی پارکنگ کو ممنوع قرار دے دیا گیا ہے ۔نیاسسٹم جدید ترین آلات پر مشتمل ہے جس میں سی سی ٹی وی کیمرے ،سرچ لائٹس اور واک تھرو گیٹس شامل ہیں ۔ایک نیا سرچ روم بھی تعمیر کیا گیا ہے ۔ہائی کورٹ کی سیکیورٹی کے لئے ایلیٹ فورس ،سپیشل برانچ اور پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جن کے ڈیوٹی روسٹر کی نگرانی ایس پی کریں گے جبکہ ہائی کورٹ میں ایک ڈی ایس پی مستقل بنیادوں پر تعینات ہوگا۔سکیورٹی کا نیا نظام چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منظور احمد ملک اور جسٹس سید منصور علی شاہ کی راہنمائی میں کام کریگا۔

مزید :

صفحہ اول -