وحدت المسلمین اور جے یو پی کا ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان ،جماعت اسلامی نے وقت مانگ لیا
لاہور( نامہ نگار) مجلس وحدت المسلمین اور جے یوپی(نیازی )نے لاہور کے ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا جبکہ بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف اور مجلس وحدت المسلمین کے درمیان مخصوص نشستوں پر پارٹنرز شپ کے لئے بھی معاملات کو حتمی شکل دیدی گئی‘ پنجاب کے آرگنائز چودھری محمدسرور نے او ر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شیدنے جماعت اسلامی لاہور کے امیر میاں مقصوداحمداور ڈپٹی سیکرٹری جنر ل فرید پراچہ سے ملاقات میں ضمنی انتخابات میں حمایت کی درخواست کر دی جبکہ جماعت اسلامی نے ہاں یا نہ میں جواب دینے کیلئے وقت مانگ لیا ۔ جمعہ کے روز تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور او ر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے منصورہ میں جماعت اسلامی لاہور کے امیر میاں مقصوداحمداور ڈپٹی سیکرٹری جنر ل فرید پراچہ سے ملاقات کی جس میں لاہور کے ضمنی انتخابات ‘پنجاب کی سیاسی صورت حال سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی جبکہ تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور او ر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمودالر شید نے جما عت اسلامی کو لاہور کے ضمنی انتخابات میں حمایت کر نے کی بھی درخواست کی گئی ہے جسکے بعد تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور نے ضمنی انتخابات میں قومی اسمبلی کے امیدوار عبد العلیم خان اور تحر یک انصاف پنجاب کے تر جمان جمشید اقبال چیمہ کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنر ل علامہ محمد اقبال کامرانی ‘کور کمیٹی کے رکن سید اسد عباس نقوی ‘سید حسن زیدی اور رانا ماجد سے ملاقات کی جس میں ان سے ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کی حمایت کی درخواست کی گئی جس پر مجلس وحدت مسلمین نے ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کی بھر پور حمایت کا اعلان کر دیا ہے اور بلدیاتی انتخابات میں بھی دونوں جماعتوں میں مخصوص نشستوں پر بھی اتفا ق رائے طے پایا ہے ملاقات کے مشتر کہ پر یس کا نفر نس میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم مجلس وحدت مسلمین کے شکر گزار ہے جنہوں نے ہماری در خواست پر ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کو سپورٹ کر نے کا فیصلہ کیا ہے اور وقت آگیا ہے کہ ملک میں تبدیلی اور سسٹس کو کے انصاف جنگ لڑنیوالوں کو متحد ہو نا چاہتے کیونکہ جب تک اس ملک میں قانون کی حکمرانی اور عوام کو صحت سمیت دیگر سہو لتیں میسر نہیں آئیں گی ہم اس وقت تک آگے نہیں بڑھ سکتے ہیں اور موجودہ نااہل حکمرانوں سے کسی بھلائی کی توقع نہیں کی جاسکتی ۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں9اکتوبر کو بھر پور جلسہ کیا جا ئیگا جس میں اگر جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق بھی شر یک ہوں گے اور ہمارے مطالبات کو سپورٹ کر یں گے تو ہمیں خوشی ہوگی اس موقعہ پر مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنر ل علامہ محمد اقبال کامرانی نے کہاکہ ہم تحر یک انصاف کو ضمنی انتخابات میں بھر پور سپورٹ کر یں گے اور حکمرانوں نے اس قوم کو بحرانوں کے سواکچھ نہیں دیا جسکی وجہ سے قوم ان سے مایوس ہیں قبل ازیں جماعت اسلامی کے راہنماؤں سے ملاقات کے موقعہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرورنے کہا کہ جماعت اسلامی سے خیبر پختونخواہ میں ہمارا مثالی اتحاد ہے اور ہم اس بات کے خواہاں ہیں کہ دونوں جماعتوں میں اس اتحاد کو مزید مضبوط اور آگے بڑھایا جائے ۔ انہوں نے کہا ہم نے ملاقات کے دوران جماعت اسلامی سے درخواست کی ہے کہ وہ ضمنی انتخابات میں لاہور کے قومی وصوبائی اسمبلی کے تحر یک انصاف کے امیدواروں کو سپورٹ کر یں جس کیلئے جما عت اسلامی نے پارٹی قیادت سے مشورے کیلئے وقت مانگ لیا ہے اور ہمیں اس بات کا قومی یقین ہے جماعت اسلامی ہمیں سپورٹ کر یگی ۔جماعت اسلامی لاہور کے امیر میاں مقصوداحمدنے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمارے اور تحر یک انصاف کے درمیان خیبر پختونخواہ کے علاوہ بلدیاتی انتخابات میں بھی کچھ حلقوں میں اتحاد ہو چکا ہے اور تحر یک انصاف نے ضمنی کی حمایت کیلئے بھی ہم سے درخواست کی ہے اور ہم ایک دوروز میں اعلی قیادت سے مشاورت کے بعد تحر یک انصاف کو اس حوالے سے اپنے فیصلے سے آگاہ کر یں جبکہ جے یوپی (نیازی ) کے صدر پنجاب پیر سید معصوم عباس نقوی ‘سینئر نائب صدر پیر اختر رسول ‘فنانس سیکرٹر ی پیر سیدعابد علی نے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور سے ملاقات کے دوران ضمنی انتخابات میں تحر یک انصاف کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا ہے ۔