سعودی عرب نے تمام شہید حاجیوں کے ڈی این اے نمونے اکٹھے کرلئے

سعودی عرب نے تمام شہید حاجیوں کے ڈی این اے نمونے اکٹھے کرلئے

ریاض (آئی این پی)سعودی وزارت صحت نے سانحہ منیٰ میں شہید ہونے والے تمام حاجیوں کے ڈی این اے کے نمونے اکٹھے کر لیے ہیں اور تمام لاپتہ حاجیوں کے اہل خانہ سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے خون کے نمونے مہیا کریں تاکہ اس کے ذریعے شہدا اور زخمیوں کی شناخت کی جاسکے۔عرب نیوز کے مطابق سعودی وزارت صحت کے ترجمان فیصل الزہرانی نے کہا ہے کہ ڈی این اے کے تمام نمونے مکہ مکرمہ کے النور سپیشلسٹ ہسپتال میں رکھے گئے ہیں۔لاپتہ حاجیوں کے ساتھ حج پر آنے والے ان کے خونی رشتہ دار النور سپیشلسٹ ہسپتال جا کر اپنے خون کے نمونے مہیا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل کے لیے خونی رشتہ داروں کے نمونے ہی درکار ہیں۔ کسی خاتون کی شناخت کے لیے اس کے بیٹے ‘بیٹی یا والدین کے خون کے نمونے کی ضرورت ہے۔لواحقین کو اب کسی اور ہسپتال جانے کی ضرورت نہیں ‘ تمام معلومات النور سپیشلسٹ ہسپتال میں دستیاب ہے۔ڈی این اے کے ذریعے کسی حاجی کی شناخت کے لئے ایک دن سے زیادہ وقت درکار نہیں ہوگا۔

مزید : صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...