منیٰ حادثے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد57ہو گئی،49 زخمی

منیٰ حادثے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد57ہو گئی،49 زخمی

اسلام آباد( اے این این)منیٰ حادثے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد57ہو گئی ٗ49 زخمی ٗ سانحہ سے متعلق تازہ ترین تفصیلات وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر جاری کردی گئیں ٗ102 پاکستانی حجاج تاحال لاپتہ ٗ 292 کا پتہ لگالیاگیا ٗ انتظار کی سولی پر لٹکے اہل خانہ سخت پریشانی میں مبتلا ٗ منڈی بہاؤالدین کے توصیف افتخار کی شہادت کی تصدیق کردی گئی ۔سانحہ منیٰ سے متعلق تازہ ترین تفصیلات وزارت مذہبی امور کی ویب سائٹ پر جاری کی گئی ہیں ۔نئی فہرست کے مطابق سانحے میں پاکستانی شہدا کی تعداد 57اور زخمیوں کی تعداد49 ہے ۔102 پاکستانی حجاج تاحال لاپتا ہیں جبکہ292 پاکستانی حجاج کا پتا چلالیا گیا ہے۔ شہید ہونے والے 57 حاجیوں میں سے 21 کی تدفین کی جاچکی ہے 12پاکستانی زخمی منیٰ ، جدہ اور مکہ کے ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ،355لاپتہ پاکستانی حجاج کی تفصیلات اکٹھی کی جا چکی ہیں جبکہ110 پاکستانی ابھی تک لاپتہ ہیں۔اتنے روز گزر جانے کے باوجود صورتحال واضح نہیں ہوسکی ، سانحہ میں لاپتہ ہونے والے ڈاکٹر شاہ زیب کی اہلیہ شوہر کے فون کے انتظار میں ناقابل بیان کرب سے گزر رہی ہیں۔رشتے دار اور دوست احباب سعودی ہسپتالوں میں اپنی مدد آپ کے تحت کھو جانے والوں کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔سانحہ منیٰ میں لاپتہ ڈاکٹر شاہ زیب ، بشری اور عبدالغنی کے اہل خانہ انتظار کی سولی پر لٹکے حکومت کی جانب دیکھ رہے ہیں۔ دوسری جانب سانحہ منیٰ میں منڈی بہاؤ الدین کے توصیف افتخارکی شہادت کی تصدیق ہوگئی۔ منی حادثے کے بعد منڈی بہاؤالدین کے توصیف افتخار بھی لاپتا ہوگئے تھے۔توصیف کے والد نے میڈیا سے گفتگو میں اپنے بیٹے کی شہادت کی تصدیق کردی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ شہادت کی خبر توصیف کیساتھ حج پرگئے اس کے ایک ساتھی نے دی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی ادارے تعاون نہیں کر رہے۔انھوں نے وزیراعظم نوازشریف سے اپیل کی ہے کہ بیٹے کی لاش کی تلاش کیلئے ان کی مدد کی جائے۔

مزید : صفحہ اول