افغان طالبان نے جلال آباد میں امریکی فوج کی سی ون تھرٹی طیارہ مار گرایا ،11افراد ہلاک

افغان طالبان نے جلال آباد میں امریکی فوج کی سی ون تھرٹی طیارہ مار گرایا ...

کابل/جلال آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ،اے این این) افغانستان میں امریکی فوج کا سی ون تھرٹی طیارہ گر کت تباہ،6فوجیوں سمیت11افراد ہلاک،افغان طالبان نے طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کر دیا۔امریکی فوج کے مطابق افغانستان کے ہوائی اڈے پر سی ون تھرٹی طیارہ گرنے سے کم ازکم 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں چھ فوجی شامل ہیں۔سی ون تھرٹی طیارہ جسے ہرکولیس کہا جاتا ہے مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجکر 30 منٹ پر جلال آباد ایئرپورٹ پر حادثے کا شکار ہوا۔فرانسیسی خبر ایجنسی سے گفتگو میں امریکی کرنل برائن ٹرابس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں سے چھ افراد امریکی فوج کے لیے کام کرتے تھے جبکہ دیگر سول کنٹریکٹر تھے۔نیٹو کے مطابق افغانستان کے مشرق میں جہاں سی ون تھڑی کو حادثہ پیش آیا غیر ملکی افواج کی کل تعداد ایک ہزار ہے۔جو 40 ہزار افغان دستوں کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔اس سے قبل جولائی میں ایک ملائشین سی ون تھرٹی طیارہ رہائشی علاقے میں گرنے سے 140 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔دریں اثناء افغان خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے امریکی فضائیہ کا چار انجن والا ملٹری ٹرانسپورٹ طیارہ صوبہ ننگر کے علاقے جلال آباد میں مار گرانے کا دعوی ٰ کیاہے افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں جمعہ کی صبح امریکی فضائیہ کے طیارے کو مارگرانے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔ترجمان کے مطابق طیارے میں نیٹو فورسز کے 15اہلکاروں کے علاوہ کٹھ پتلی افغان فورسز کے متعدد اہلکار بھی سوار تھے ۔خیال رہے کہ عام طور پر سی ون تھرٹی فوجی دستوں اور بھاری سامان کی ترسیل کے لیے استعمال ہوتا ہے۔سال کے آغاز پر فوجوں کے انخلا کا منصوبہ بدل دیا گیا تھا اس جس کے باعث اس وقت بھی افغانستان میں 10 ہزار امریکی فوجی موجود ہیں۔امریکی صدر نے سنہ 2016 کے آخر تک افغانستان سے بہت کم فوج کی واپسی کی منظوری دی ہے۔

مزید : صفحہ اول