جن لوگوں پر بینظیر کو تحفظات تھے زرداری نے انکو5سال اقتدار کے مزے کروائے،ناہید خان
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )بینظیر کی پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان نے کہا ہے کہ محترمہ نے شہید ہونے سے پہلے جن لوگوں پر تحفظات کا اظہار کیا تھا زرداری نے ان لوگوں کو اقتدار میں اپنے ساتھ شامل کرلیا تھا۔زرداری کا مقصد صرف اقتدار تھا جوانہوں نے بینظیر کے خون سے حاصل کیا۔نجی چینل کے ایک پروگرام میں مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ناہید خان نے کہا کہ بینظیر کو میں نے گاڑی میں کھڑے ہونے کیلئے نہیں کہا تھا گاڑی میں امین فہیم سمیت اہم رہنما بیٹھے تھے۔ محترمہ لوگوں کے ہجوم کو دیکھ کر کھڑی ہوئیں لوگ انہیں جانے نہیں دے رہے تھے۔سکیورٹی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ بینظیر کی سکیورٹی زرداری خود ہینڈل کرتے تھے ہمیں نہیں معلوم کس کس کو سکیورٹی کی ذمہ داری دی گئی تھی۔زرداری نے5سال اقتدار کے مزے کئے لوگوں کو قاتلوں کے نام کیوں نہیں بتاتے۔انہوں نے مزید بتایا کہ زرداری بزدل آدمی ہے سامنے آکر میرے خلاف کیس کرے جبکہ زرداری کو میرے سوالوں کا جواب عدالت میں دینا پڑے گا اور میں عدالت میں سب کچھ بتا?ں گی۔