مخالفین 8سالوں میں حلقے میں اپنی کارکردگی بتائیں،عبدالعلیم خان

مخالفین 8سالوں میں حلقے میں اپنی کارکردگی بتائیں،عبدالعلیم خان

لاہور(نامہ نگار)تحریک انصاف کے این اے 122سے اُمیدوار قومی اسمبلی عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ بلند دعوے کرنے اور گیدڑ بھبھکیاں دینے والوں کو 11 اکتوبر کو کہیں منہ چھپانے کو بھی جگہ نہیں ملے گی اور عمران خان کا مقابلہ کرنے کی حسرت ان کے دل میں ہی رہ جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ الف لیلیٰ کی داستان سُنانے اور قصہ کہانیاں بیان کرنے کی بجائے نواز لیگ کو گذشتہ 8برسوں میں این اے122اور پی پی147میں اپنی کارکردگی بیان کرنی چا ہیے عبدالعلیم خان نے علامہ اقبال روڈ ،انفنٹری روڈ ،نصرت کالونی ،مغلپو رہ ،اور مختلف علاقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکسی شیروں کی رخصتی کا وقت آچکا ہے ،عوام نے گذشتہ دو دنوں میں عمران خان کا والہانہ استقبال کرکے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور انشاء اللہ پی ٹی آئی ہی ضمنی انتخابات میں کا میاب ہو گی ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ ایاز صادق اور محسن لطیف نے کبھی علاقے میں آنے کی زحمت گوارا نہیں کی جہاں غربت ،غلاظت اور بد انتظامی کا راج ہے اور آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔

مزید : صفحہ اول