فیروز والہ اور کالا خطائی روڈ پر ٹریفک حادثات ،خاتون سمیت 3افراد جاں بحق

فیروز والہ اور کالا خطائی روڈ پر ٹریفک حادثات ،خاتون سمیت 3افراد جاں بحق

فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان)جی ٹی روڈ پر رانا ٹاؤن کے قریب تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سواروں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجہ میں میاں بیوی جاں بحق ہو گئے ۔بتایا گیا ہے کہ رچنا ٹاؤن کا رہائشی ثاقب فرید اپنی بیوی عائشہ بی بی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر شاہ خالد ٹاؤن سے اپنے گھر کی طرف آرہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے انہیں روند ڈالا ۔جس کے نتیجہ میں ثاقب فرید اور اس کی بیوی موقع پر جاں بحق ہو گئے فیروزوالہ پولیس نے دونوں نعشیں قبضہ میں لے کر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں کالاخطائی روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سوار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں نوجوان ارشد علی جاں بحق ہو گیا نارنگ پولیس نے رپورٹ درج کر لی۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...