رانا ٹاؤن پولیس نے طاہرقتل کاسرغ لگالیا،بیوی اور آشنانے اعتراف جرم کرلیا

رانا ٹاؤن پولیس نے طاہرقتل کاسرغ لگالیا،بیوی اور آشنانے اعتراف جرم کرلیا

فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان)رانا ٹاؤن پولیس نے چند روز قبل نہر رانا ٹاؤن سے ملنے والی نعش کا معمہ حل کرلیا۔ قاتل مقتول کی بیوی اور اس کا آشنا نکلے۔ پولیس نے دونوں کو حراست میں لے لیا ۔اس پراسرار قتل کے بارے میں ڈی ایس پی فیروزوالہ احسان الٰہی کھوکھر نے بتایا کہ کچھ روز قبل رانا ٹاؤن نہر سے ایک چالیس سالہ شخص کی نعش ملی جس کی بعد میں شناخت طاہر احمد ہوئی جو کہ رکشہ ڈرائیور اورجی ٹی روڈ کی آبادی شاہ خالد ٹاؤن کا رہائشی تھا ڈی ایس پی نے بتایا کہ اس قتل کا معمہ حل کرنے کے لئے پولیس چوکی رانا ٹاؤن کے انچارج سب انسپکٹر رانا محمد یعقوب کو مامور کیا گیا جس نے تجربہ اور سائنسی انداز میں تفتیش کا آغاز کیا چوکی میں نعش کی اطلاع دینے والی خاتون رضیہ بی بی کو شک کی بنا پر شامل تفتیش کیا گیا جس نے پولیس کو بتایا کہ مرنے والا طاہر احمد اس کا شوہر تھا پولیس نے خاتون کی نشاندہی پر اس کے آشنا جہانگیر احمد کو حراست میں لے لیا پولیس نے دونوں ملزمان سے پوچھ گچھ کی جنہوں نے قتل کی واردات کا اعتراف کر لیا تفتیشی آفیسر رانا محمد یعقوب نے بتایا کہ ملزمہ نے اپنے آشنا کے ساتھ ساز باز کرکے اپنے شوہر کو نشہ آور گولیاں بھاری مقدار میں بوتل میں ملا کر اسے پلا دی جس سے اس کی موت واقع ہوئی بعد میں رضیہ بی بی نے اپنے آشنا جہانگیر کے ہمراہ مقتول کی نعش کو اٹھایا اور نہر میں جاکر پھینک دیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر شناخت کے لئے قریبی مساجد میں اعلانات کروائے جس کی شناخت ہونے پر قتل کا معمہ حل کرلیا گیا ڈی پی او شیخوپورہ نے اندھے قتل کا معمہ حل کرنے پر پولیس چوکی رانا ٹاؤن کے انچارج رانا محمد یعقوب کو شاباش اور انعامات دینے کا اعلان کیا ادھر پولیس نے ملزمہ اور اس کے آشنا کو عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا پولیس کے مطابق مقتول پانچ بچوں کا پاپ تھا اور رکشہ ڈرائیوری کرکے گزارہ کر رہا تھا ملزم جہانگیر اور مقتول کی بیوی کے درمیان اس کے گھر آنے جانے پر تعلقات قائم ہوئے جو بعد میں قتل کا باعث بن گیا ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...