شالیمارپولیس کا چھاپہ دکان سے پتنگ اور ڈوریں برآمد ،2ملزم گرفتار

شالیمارپولیس کا چھاپہ دکان سے پتنگ اور ڈوریں برآمد ،2ملزم گرفتار

لاہور(کرائم سیل)شالیمار میں پولیس نے چھا پہ مار کر ہزاروں روپے ما لیت کی ڈوریں پتنگیں بر آ مد کر تے ہو ئے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر تے ہو ئے حوالات میں بند کر دیا ۔ بتا یا گیا ہے کہ ڈی ایس پی شالیمار عثمان نے گز شتہ روز ایس ایچ او سمیت پو لیس کی بھاری نفری کیساتھ مخبر خاص کی اطلاع پر میاں محمددین کالونی شالیمارکے مین بازارکی ایک دکان پرچھاپہ ماراجہاں اشرف حسین اورغلام حسین کے قبضہ سے سینکڑوں گڈیاں ،پتنگیں اورڈوربرآمدکرکے ان کیخلاف مقدمہ نمبر 926/15 درج کرلیا ہے ۔ایس ایچ او رضوان کے مطا بق ملزمان شالیمار کے علاقہ میں پتنگیں اورڈورتیارکرکے لاہور کے مختلف علاقوں اوردوسرے شہروں میں فروخت کرتے تھے۔

مزید : علاقائی