بغیر اطلاع کے غیرحاضر وارڈن برخاست،سیکٹر انچارج شادمان کوشوکازنوٹس جاری

بغیر اطلاع کے غیرحاضر وارڈن برخاست،سیکٹر انچارج شادمان کوشوکازنوٹس جاری

لا ہور (وقائع نگار خصوصی )چیف ٹریفک آفیسر لاہورطیب حفیظ چیمہ نے بغیر اطلاع غیر حاضر رہنے والے ٹریفک وارڈن کونوکری سے برطرف جبکہ سیکٹر انچارج شادمان سمیت 4وارڈنز کو شوکاز جاری کرنے کا حکم دیدیا ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت میں کوتاہی اور ڈیوٹی میں غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی ۔ سی ٹی او نے ٹریفک وارڈن عبداللہ 3358/TW کو بغیر اطلاع غیر حاضر رہنے کی بناء پر نوکری سے برخاست کردیا ۔جبکہ سیکٹر انچارج شادمان طارق شاہ کو ایکسیڈنٹ کی اطلاع ملنے کے بعد بروقت نہ پہنچنے اور 3وارڈنز کو ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر شوکاز نوٹس جاری کردےئے گئے۔طیب حفیظ چیمہ نے کہا کہ وارڈنز ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر ادا کریں اور دورا ن ڈیوٹی شہریوں سے اپنا رویہ انتہائی نرم اور شائستہ رکھیں جبکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے ۔

مزید : علاقائی