موٹر وے پولیس نے ڈکیت گینگ کے 3کارندے گرفتار کرلئے،اسلحہ برآمد

موٹر وے پولیس نے ڈکیت گینگ کے 3کارندے گرفتار کرلئے،اسلحہ برآمد

لاہور (کر ائم سیل)موٹر وے پولیس نے وارداتیں کر نے والے ڈکیت گینگ کے 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔ موٹر وے پولیس کو کافی عرصہ سے شکایات موصول ہورہی تھیں کہ موٹر وے پر سکھیلی کے علاقہ کے قریب ڈاکو نا کہ لگا کر مسافروں کو لوٹ لیتے ہیں جس پر موٹر وے پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے 3 ڈاکوؤں ارشد ،فاضل اور حیدرکو سکھیلی کے قریب سے گرفتار کر لیا ،ان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ۔

مزید : علاقائی