شاہدرہ ٹاؤن اورگڑھی شاہو میں نوسربازوں نے2افرادموت کے گھاٹ اتار دئے

شاہدرہ ٹاؤن اورگڑھی شاہو میں نوسربازوں نے2افرادموت کے گھاٹ اتار دئے

لاہور (کر ائم سیل )صوبائی دارالحکومت میں نو سر بازوں نے 2 افراد کی جان لے لی ۔بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ جہانگیر پارک میں نو سر بازوں نے مقامی ڈھابے پر شکر گڑ ھ کے 50 سالہ امتیاز کو چائے میں نشہ آور چیز پلا کر لو ٹ لیا ،کثر ت نشہ کے باعث اس کی موت واقع ہو گئی ۔ گڑ ھی شاہو میں مزار بی بی پاکدامن پر حاضر ی کیلئے آنیوالے اوکاڑہ کے رہائشی جمیل کو تبرک کی آڑ میں نشہ آور چیز کھلا کر لوٹ لیا گیا،کثر ت نشہ کے باعث اس کی بھی موت واقع ہو گئی۔اطلاع ملنے پر پولیس نے نعشو ں کو مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ۔

مزید : علاقائی