شاہدرہ ٹاؤن ،دریائے راوی میں ڈوبنے والے نوجوان کی نعش نہ مل سکی

شاہدرہ ٹاؤن ،دریائے راوی میں ڈوبنے والے نوجوان کی نعش نہ مل سکی

لاہور(کرائم سیل) شاہدرہ ٹاؤن میں6روز قبل راوی میں شرط لگا کے نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کی نعش کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا ۔تفصیلات کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ اکبر آباد کا رہائشی 45سالہ سیف جو ہاتھ پاؤں سے معذور ہے اس کا 17سالہ بیٹا اویس 6روز قبل اپنے دوست حسین ،فیصل ،افتخاز وغیرہ کے ہمراہ مقبرہ جہانگر ایل ڈی اے گراونڈ کے قریب دریائے راوی کی سیر کو گیا اس دوران اس کی دوستوں سے دریا میں نہانے کے حوالے سے شرط لگ گئی اور وہ گہرے پانی میں اتر کے ڈوب گیا۔اس کو بچانے کے لیے اس کے دوستوں نے دریا میں چھلانگیں لگائیں لیکن پانی گہرا ہونے کی وجہ سے اس کا سراغ نہ مل سکا ۔بعد ازاں ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر غوطہ خوروں کی مدد سے اویس کی نعش کی تلاش شروع کردی لیکن 6روز گزرنے کے باوجود اس کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...