پولیس 6ماہ کے بعد بھی تشددکرنیوالے ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی

پولیس 6ماہ کے بعد بھی تشددکرنیوالے ملزمان کو گرفتار نہ کرسکی

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)تھانہ بھکھی کے علاقہ چک نمبر 19میں چار معصوم بچیوں کی ماں نازیہ بی بی کے گھر داخل ہو کر اس کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کو پولیس 6ماہ گزر جانے کے باوجود گرفتار نہ کرسکی جس پر متاثرہ خاتون پریس کلب شیخوپورہ پہنچ گئی جہاں اس نے اپنی بیٹیوں سحر ، کرن، مہوش اور فضہ بی بی کے ہمراہ میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ ملزمان نے بچوں کی معمولی لڑائی پر مشتعل ہو کر ان کے گھر پر دھاوا بول دیا جہاں ملزمان نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے کپڑے بھی پھاڑ ڈالے اور گھر سے نقدی و دیگر سامان بھی نکال کر لے گئے، اس دوران اہل دیہہ نے منت سماجت کرکے میری جان چھڑائی، پولیس نے مقدمہ تو درج کرلیا مگر آج تک ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی، پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان عبوری ضمانتوں پر ہیں جن کی منسوخی پر انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...