مخالفین کی فائرنگ سے 30سالہ نوجوان قتل

مخالفین کی فائرنگ سے 30سالہ نوجوان قتل

پھالیہ(نامہ نگار) دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ،فائرنگ کرکے 30سالہ نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا،دو بھائیوں سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ درج ۔تفصیلات کے مطابق نواحی موضع پنڈی لالہ میں دیرینہ دشمنی کی بنا پر سرفرازاحمد عر ف سرو ،شہبازاحمد پسران محمدشیر اور دومعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مذمل عباس ولد باقر قوم گوندل کو قتل کردیاڈی ایس پی فوری جبکہ پھالیہ پولیس اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک گھنٹہ تاخیر سے پہنچی۔ تھانہ پھالیہ پولیس نے لاش کو موقع پر پہنچ کر قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پھالیہ منتقل کردیا ۔تھانہ پھالیہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...